سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی رجسٹرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس

تعلیمی معیار بلندکرنے اور یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پروائس چانسلر میڈم روبینہ مشتاق کی ستائش

منگل 11 فروری 2025 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2025ء) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی رجسٹرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم بادینی نے کہا ہے کہ وائس چانسلر میڈم روبینہ مشتاق سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور تعلیمی معیار بلندکرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں، تمام سٹاف، آفیسرز، اساتذہ ان کی محنت اورکاؤشوں کو سراہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی رجسٹرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے اہم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئرمین محمد ادریس نیازی، ڈپٹی چیئرمین محمد طاہر،سینئر نائب صدر محمد عظیم، صدر اول راز محمد، نائب صدر دوئم آغا سیف اللہ، جنرل سیکرٹری سلطان محمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد صاد ق، اسسٹنٹ سیکرٹری اول حاجی شمس، اسسٹنٹ سیکرٹری دوئم نور الحق، فنانس سیکرٹری نصیب اللہ بازئی، سیکرٹری انفارمیشن خلیل احمد، آفس سیکرٹری ظہور احمد، ایجوکیشن سیکرٹری زبیر احمد اور دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے وائس چانسلر میڈم روبینہ مشتاق کی یونیورسٹی کے محنت کش ملازمین کیساتھ مثبت رویے کی تعریف اور سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور تعلیمی معیار بلندکرنے کیلئے عملی اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی رجسٹرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی رجسٹرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکرم بادینی نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ان کے کاؤشوں کو منفی کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈ کرتے رہتے ہیں جس کا مقصد وائس چانسلر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مترادف ہے حالانکہ میڈم صاحبہ نے تمام سٹاف سے یہ وعدہ کیا ہے کہ آنے والے سینٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے چیدہ چیدہ مسائل کو ایجنڈا کی شکل میں سامنے لایا جائیگا اور حکام بالا کو پیش کیا جائیگا تاکہ منفی رویوں کی روک تھام ممکن ہو سکے اور محنت کش ملازمین کو ان کا جائز حقوق کی راہ میں حال رکاوٹین ہٹایا جائے،ہم محنت کش ملازمین انکی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ ایک ہمدرد وائس چانسلر ہے،کچھ عناصر قوم پرستی اور نسل پرستی کی بنیاد پر اپنی ساکھ برقرار رکھنا چاہتے ہیں جس کی ایسوسی ایشن ہذا بھر پور مذمت کرتی ہے اور یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی کے اندر تمام ملازمین ایک ہیں چاہیے وہ کسی بھی نسل، مذہب، فرقہ اور قومیت سے ہو۔

یہاں سب کے حقوق یکساں eہیں نہ کسی کو کسی پر برتری حاصل ہے اور نہ ہم ان کی اجازت دیتے ہیں۔ ہم پر امن لوگ ہیں اور پرامن طریقے سے یونیورسٹی کے ہرقسم کے منفی ہتھکنڈوں سے کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :