
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقسیم نے بنچ اور بار میں خطرناک تقسیم پیدا کردی
چیف جسٹس کو ججز تقرری کا عمل فوری روک دینا چاہیے تھا، جوڈیشل کمیشن کا ججز تقرری کا متنازع فیصلہ عدلیہ پر سنسنی اثرات پیدا کرتا رہے گا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
منگل 11 فروری 2025
18:57

(جاری ہے)
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پیکا ایکٹ میں ترامیم بھی فاشزم مسلط کرنے کا تسلسل ہے۔
تمام سیاسی، جمہوری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں کا آئین، عدلیہ اور بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے یک آواز ہونا اِس فاشزم کا سدِ باب کرے گا۔ لیاقت بلوچ نے کِسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط حکمتِ عملی سے گندم اور کپاس کے کاشت کار دیوالیہ ہوگیا۔ ہر فصل میں کِسان کا نقصان اگلے مراحل میں زراعت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا۔ اِسی طرح پی آئی اے، پاکستان ریلوے، اسٹیل ملز، واپڈا کو تباہ کرنے کا ذمہ دار بھی حکمران طبقہ اور ظالم بیوروکریسی ہے۔ زراعت، قومی اداروں کے تحفظ اور کِسانوں، محنت کشوں کا تحفظ حکومت کی آئینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ ملکی وسائل کے ذریعے قومی آمدن میں اضافہ کے ذرائع کو تباہ کرکے قرضوں، امداد کی بھیک اور ذِلت و رُسوائی کا کشکول اقتصادی غلامی کا راستہ ہے۔ قومی سطح پر معیشت کی بحالی کے لیے قومی میثاقِ معیشت لازم ہوچکا ہے۔ لیاقت بلوچ نے قومی حکومت اور ٹیکنوکریٹس کی حکومتیں قائم کرنے کے مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان میں اِس کی کوئی گنجائش نہیں، 2024ء میں چوری شدہ عوامی مینڈیٹ کو بازیاب کرالیا جائے تو ملک میں سیاسی، پارلیمانی اور انتخابی استحکام آجائے گا، وگرنہ آئین سے انحراف پر مبنی جو بھی اقدام ہوگا اُس سے اسٹیبلشمنٹ کے وارے نیارے ہوتے رہیں گے۔ متنازع جعلی حکومت کی طرح غیرآئینی حکومتی سیٹ اَپ بھی بحرانوں میں اضافہ کا باعث ہوگا۔ قومی سیاسی جمہوری قوتیں آئین کے اندر فراہم کردہ روڈ میپ کی پابندی کرنے اور اِسے نافذ کرنے پر اتفاق کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 12 فروری 2025ء کو اسلام آباد می مِلی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کی تنظیم کے لیے کونسل کا اجلاس ہوگا۔ مِلی یکجہتی کونسل کی ممبر جماعتوں کے نمائندے آئندہ 3 سال کے لیے صدر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔ مرکزی کمیٹی انتخابی عمل کی نگرانی کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.