اسکارٹ گرامر اسکول کا سالانہ اسپورٹس گالا اختتام پذیر

بدھ 12 فروری 2025 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2025ء) اسکارٹ گرامر اسکول کا سالانہ اسپورٹس گالا اختتام پذیر، مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شاہزین ،مہین،بسمہ، رمشا، ماہیبا، سعادت، ریحان، سدیش، فردوس، شرمین،ماریہ، وانیا، زید، اسد اورجے شیخ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ انابیا، آئیکا، عمر اور نبا نے ٹیبلومیں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان ) کے مرکزی رہنما اور ایم پی اے عبدالوسیم خان نے شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل لیاقت اللہ، ایڈ منسٹر یٹر نعمان اللہ، سمیع اللہ، سلمان اللہ، انچارج مس نورین، کوآرڈینیٹر سر عدنان اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے، کمپئرنگ کے فرائض راشد اختر نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

این سی جی گراونڈ میں اسکارٹ گرامر اسکول نارتھ کراچی کے سالانہ اسپورٹس گالا کے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ٹیچرزنورین، سومرو، شاہدہ، جویریہ، حفصہ، حنا ملک، ماہ نور علی، طوبہ، ماہ نور فاطمہ، مصباح، حزیمہ،نعمان، عدنان، باسط، سجاد ،عبداللہ، عدنان، مسعوداور اعجازنے اہم ترین کردار ادا کیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان )کے مرکزی رہنما اور ایم پی اے عبدالوسیم خان نے طلبہ وطالبات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی قیادت، سماجی شعور اورجسمانی نشوونما کیلئے نہایت اہم ہیں، ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلبا میں نہ صرف ٹیم ورک کا جذبہ پیدا ہوتا ہے بلکہ اس سے ان کی تخلیقی اور برادشت کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتاہے،ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی شخصیت کے نکھار اور انہیں بہترشہری بنانے میں کلیدی کرداراداکرتی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر نعمان اللہ کا کہنا تھا کہ اسکارٹ گرامر اسکول معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ بچے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بن سکیں۔اسکارٹ گرامر اسکول کے پرنسپل سر لیاقت اللہ نے بتایا کہ گزشتہ سال میٹرک کے امتحانات میں ہمارے اسکول کے چار طلبہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ہمار سر فخر سے بلند کردیا اور مجھے امید ہے کہ اس سال بھی طلبہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کی روایت کو برقرار رکھیں گے ۔

اسپورٹس گالا کی انچارج مس نورین نے اسکارٹ گرامر اسکول کی علمی اور غیر نصابی میدان میں ترقی کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس گالاکی شاندار تقریب اسکارٹ گرامر اسکول کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہیں جو علمی برتری کیسا تھ ساتھ قیادت، تخلیقی صلاحیتوں اور کمیونٹی کے ساتھ شمولیت کو فروغ دیتی ہیں۔