ودیا بالن بھی ماورا حسین کی اداکاری کی معترف

ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم صنم تیری قسم کو بھارتی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے

جمعرات 13 فروری 2025 15:15

ودیا بالن بھی ماورا حسین کی اداکاری کی معترف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)بھارتی اداکارہ ودیا بالن پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔بھارت میں فلم صنم تیری قسم کی ری ریلیز کے بعد ودیا بالن بھی فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچیں اور رومانوی فلم کی لچسپ کہانی سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری میں فلم اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادی لو اسٹوری دیکھ کر بہت مزہ آیا اور ماورا حسین کو ٹیگ کر کے کہا کہ آپ کمال ہو۔

ماورا حسین نے بھی ودیا بالن کے تعریفی کلمات کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کر کے شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم صنم تیری قسم کو بھارتی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔باکس آفس میں فلم نے ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ماورا حسین اور ہرش وردھن کی یہ فلم 2016 میں ریلیز کی گئی تھی اور اب اس فلم کی دوبارہ ریلیز 7 فروری 2025 کو ماورا حسین کی شادی والے دن کی گئی ہے۔