پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کی انٹر پرینیورئل کوچز ٹریننگ پروگرام میں شرکت

جمعرات 13 فروری 2025 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے فیکلٹی ممبران یورپین یونین ۔ فنڈڈ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سرٹیفائیڈ انٹرپرینیورئل کوچز بن گئے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق اورڈپٹی ڈائریکٹر حافظ فواد علی نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور میں 3 روزہ سرٹیفائیڈ انٹرپرینیورئل کوچ ٹریننگ کامیابی سے مکمل کی۔

(جاری ہے)

پروگرام کو یوروپی یونین کے تعاون سے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی، جس میں شرکاء کی کاروباری ذہنیت کو پروان چڑھانے اور ابھرتے ہوئے کاروباری رہنمائوں بارے معاونت کی گئی۔ اس دوران ڈاکٹر سعدیہ فاروق اور فواد علی نے کوچنگ کی تکنیکوں، کاروباری حکمت عملیوں اور افراد کو اپنے کاروباری عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے عملی ٹولز کے بارے میں بھرپورمعلومات حاصل کیں۔ اس تربیت کے بعد فیکلٹی ممبران مصدقہ کاروباری کوچز کے طور پرخواہشمند کاروباری افراد کی رہنمائی کر سکیں گے جس سے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج کی کمیونٹی میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مزید اضافہ ہوگا۔