ایران جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے‘محسن نقوی

جمعرات 13 فروری 2025 22:43

ایران جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے‘محسن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہداء پر حاضری‘ پھول رکھے۔

شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کوبتایاگیا کہ 5 ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منشیات۔ سمگلڈ و دیگر ممنوعہ اشیاء اور آلات قبضے میں لئے۔

(جاری ہے)

رواں مالی برس کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز کے ریونیو میں اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کم وسائل کے باوجود پاکستان کوسٹ گارڈز کی شاندار کارکردگی کو سراہاڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض اور انکی ٹیم کی کارکردگی کی تحسین پیش کی۔محسن نقوی نے کہا کہ ایران جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے اور ٰ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیری سروس شروع کرنے کا پلان طلب کرلیااورکہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی استعدادکار بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے ساتھ دیگر ممالک کا اشتراک کار ضروری ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے انسداد سمگلنگ و انسداد منشیات کے آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ انسداد سمگلنگ کے لئے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلی حکام اور افسران کی اجلاس میں شرکت کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی آپریشنل تیاریوں۔ انسداد منشیات و انسداد سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں۔ استعدادکار بڑھانے اور افعال کار کے بارے بریفنگ دی گئی۔