Live Updates

حکومت نے نفرت کے طوفان بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کو فیک نیوز کی مد میں ایک اور بم پھینک دیا، سینیٹر علی ظفر

حکومت نے آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کر دی ہے ، جب آپ لوگوں کو آزادی رائے کا حق نہیں دیں گے تو لوگ فزیکل ہوں گے، پی ٹی آئی سینیٹر کا سینیٹ میں اظہار خیال

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 14 فروری 2025 14:22

حکومت نے نفرت کے طوفان بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کو فیک نیوز کی مد میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفرنے کہاہے کہ حکومت نے نفرت کے طوفان بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کو فیک نیوز کی مد میں ایک اور بم شیل پھینک دیا،حکومت نے آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کر دی ہے، جب آپ لوگوں کو آزادی رائے کا حق نہیں دیں گے تو لوگ فزیکل ہوں گے،سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کو سینسر شپ ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام اور تصویر میڈیا پر نہیں چلائی جا سکتی۔ قوم سے احتجاج کا حق چھین لیا گیا ہے۔ شکر ہے کہ آج سینیٹ نے قرار داد پاس کر دی ہے کہ احتجاج کا حق ہونا چاہیے جبکہ قوم کے پاس آخری حق آزادی اظہار رائے کا ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر لوگ اپنی رائے کا اظہار کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مسائل ہیں جہاں جھوٹی خبر بھی شائع ہوتی ہے جبکہ جھوٹی خبر کو ہم نے کنٹرول اور ریگولیٹ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے قانون سازی کی گئی اور پھر کہا گیا کہ آئیں بات کر لیں۔ہونا تو یہ چاہئے کہ پہلے بحث کی جانی چاہئے پھر اس کے بعدقانون سازی کی جاتی ہے۔یہ کہنا ہے کہ قانون بن گیا ہے اگر کوئی ترمیم کرنا ہے تو آئیں بات کر لیں۔ ان کی نیت کو صاف ظاہر کرتا ہے۔ قانون سازی کرنے سے پہلے ایوان کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں 26 ویں ترمیم کی خرابیوں کاپہلے ہی تذکرہ کر چکا ہوں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھاکہ اسلام آباد میں ججز کی سینیارٹی کے معاملے میں سیاست کی بو آ رہی ہے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے۔ یکم فروری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا تھا کہ آرٹیکل 200 کے تحت 3 ججز کو اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیاہے۔ 3 ججز نے اس پر اعتراض کیا کہ انہیں شک تھا کہ اس کے باعث ان کی سینیارٹی پر اثر انداز ہو گا۔ سینیارٹی کے لحاظ سے بننے والے روسٹر کی وجہ سے عجیب و غریب مسئلہ سامنے آیاہے۔ حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خود مختاری کونقصان پہنچایا ہے۔ قوم پس رہی ہے۔ لوگ ناراض ہیں ان کی منتخب حکومت ان کی مرضی کے مطابق نہیں بنائی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات