ملک کے مختلف حصوں میں غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس پر 22 منصوبوں پر کام جاری ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

جمعہ 14 فروری 2025 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بحری امور ڈاکٹر درشن نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس پر 22 منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سیدہ شہلا رضا کے سوال پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے بتایاکہ کوریا کی جانب سے 12ملین ڈالر گرانٹ پر حولیاں ،ابیٹ آباد میں گریویٹی پر مبنی محفوظ پانے کی فراہمی کا نظام ، ترکیہ کی جانب سے قرض پر بے نظیر نشوونما پرگرام کے تحت 50ملین یورو سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امداد ، جاپان کی جانب سے 26.27ملین ڈالر کی گرانٹ سے واسا ملتان ، سندھ کے دہی علاقوں میں سکولوں کی اپ گریڈیشن ، ٹیکسلا میوزیم کے تحفظ اور نمائش کے آلات فراہمی ، اور انسانی ترقی کے وسائل کے لئے سکالرشپس کے منصوبہ ، جرمنی کی جانب سے قرض اور 6 الگ الگ گرانٹس سے 132.96ملین یورو کے منصوبوں ،فرانس (اے ایف ڈی) کے 322 ملین یورو قرض سے واپڈا اور پنجاب کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

چین کے دو قرض اور دو گرانٹس سے 1338.1ملین ڈالر سے چار منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ سعودی عرب کے 240ملین ڈالر قرض سے مہند ڈیم پاور منصوبہ اور یو ایس ایڈ کی 445ملین ڈالر گرانٹ سے منصوبے پر کام جاری ہے ۔