ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18فروری کو داخل ہوگا

جمعہ 14 فروری 2025 18:00

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18فروری کو داخل ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء) ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 18فروری کو داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18فروری کو داخل ہوگا۔

(جاری ہے)

19فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ لاہور لاہور سمیت پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24ڈگری رہنے کا امکان ہے۔