زرعی یونیورسٹی پشاور کے کالج آف ویٹرنری سائنسز میں پانچ روزہ سالانہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 فروری 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے کالج آف ویٹرنری سائنسز میں پانچ روزہ سالانہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سپورٹس گالا کا مقصد کالج کے طلبہ و طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھنا، ان کے درمیان جسمانی فٹنس، صحت مند مسابقت ، ثابت قدمی، لچک اور کھیلوں کی اقدار کو فروغ دینا تھا، جو نوجوان ذہنوں کی مجموعی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

اختتاحی تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، کالج آف ویٹرنری سائنسز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مراد علی خان، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر داؤد ناظم، چیئرمین سپورٹس بورڈ بلال مروت، فیکلٹی ممبران، انتظامی آفسران اور طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر رضوان احمد نے ڈین، پرنسپل اور آرگنائزنگ کمیٹی بشمول اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کامیاب سپورٹس گالا کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کھیلوں کے ساتھ ساتھ تقریری ، پوسٹرز، مشاعروں وغیرہ کے مقابلوں کے انعقاد کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور ان میں خود اعتمادی و انسانی اقدار کا جذبہ پیدا ہو۔

ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مراد علی خان اور چیئرمین سپورٹس بورڈ بلال مروت نے رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد و دیگر شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اس سے ہمارے طلباء میں ایک ٹیم ورک کا جذبہ بیدار ہوگا اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے ان کی توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور ان کی ذہنی نشوونما کو ترقی ملی گی۔

سپورٹس گالا میں طلبہ کے کرکٹ، بیڈمنٹن، لڈو، سپون ریس، رسہ کشی اور کیرم بورڈ جبکہ طالبات کی بیڈمنٹن، لڈو، میوزیکل چیئر، رسہ کشی، سپون ریس اور رکاوٹی دوڑ کے کھیل شامل تھے۔ سپورٹس گالا میں فیکلٹی کے لئے میوزیکل چیئر اور زور آزمائی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔مہمان خصوصی رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مراد علی خان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :