پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آ کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایلومنائی نے سائبر سیکیورٹی میں کلنٹن بیڈوگنی انعام جیت لیا

جمعہ 14 فروری 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایلومنائی ڈاکٹر رضوان اصغر کو سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں شاندار خدمات پر ’’کلنٹن بیڈوگنی‘‘ پرائز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈایک نیوزی لینڈر کو دیا جاتا ہے جس نے پچھلے دو سالوں میں سائبر سیکیورٹی میں سب سے زیادہ اثر ڈالا ہو۔

(جاری ہے)

پرائیویسی، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور تصدیقی نظام کے شعبے میں ڈاکٹر رضوان کی نمایاں کامیابیاں پی یو ایف سی آئی ٹی کے سابق طلباء کے بین الاقوامی میدان میں خدمات کو متاثر اوربلند کرتی ہیں۔ ڈاکٹر رضوان کی کامیابی ادارے کی لگن اور جدت کا ثبوت ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ایف سی آئی ٹی کے اساتذہ نے اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر رضوان اصغر کومبارکباد پیش کی اور سائبر سیکیورٹی کے مستقبل کی تشکیل میں ان کی مسلسل کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔