مقبوضہ جموںوکشمیر،کنٹرول لائن پرفائرنگ کے پراسرار واقعے میں بھارتی فوجی زخمی

جمعہ 14 فروری 2025 21:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کے ایک پراسرار واقعے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں پیش آیا۔بھارتی حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والا فوجی بٹل کے علاقے میں ایک چوکی پر تعینات تھا ۔ زخمی فوجی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔