پیپلز ڈاکٹر فورم وسطی پنجاب کے صدرڈاکٹر خیام حفیظ کے والدعبد الحفیظ خان سپرد خاک

اتوار 16 فروری 2025 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2025ء) پیپلز ڈاکٹر فورم وسطی پنجاب کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ کے والد عبد الحفیظ خان قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ کلفٹن کالونی نزد وحدت روڈ میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں راجہ پرویز اشرف،حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ قمر زماں کائرہ،چودھری منظور احمد،چوہدری اسلم گل،عثمان ملک،راو خالد اور دیگر نے ڈاکٹر خیام حفیظ سے اظہار تعزیت کی ہے۔