کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری

اتوار 16 فروری 2025 20:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2025ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ، پشین، بولان، بارکھان ، زیارت، شیرانی، لورالائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ، آوران، سوراب ، قلعہ سیف اللہ سمیت ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔