پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے

امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ سے قبل ہوگا

پیر 17 فروری 2025 16:14

پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

سالانہ امتحانات کے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن تیار کرے گا۔سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کے باعث31 مارچ سے ایک دو روز قبل ہوگا۔ نیا تعلیمی سال سیشن 2025-26 تین اپریل سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :