پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس انٹرنیشنل آفس کے زیر اہتمام’ تعلیم کے عالمی‘ کی منا سبت سے سیمینار

پیر 17 فروری 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس انٹرنیشنل آفس کے زیر اہتمام ’’تعلیم کے عالمی دن‘‘ اور ’’بین الاقوامی ماحولیاتی تعلیم کے دن‘‘کی مناسبت سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ فواد علی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خلیل، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ یوسف، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں بین الاقوامی مقررین بشمول یونیورسٹی آف روم اٹلی کے پروفیسر ڈاکٹر سیپیکو ڈینیٹانے عالمی تبدیلی کو فروغ دینے میں تعلیم کے کردار پرروشنی ڈلی ۔برطانیہ سے لومونڈکرٹزنگرنے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں موسمیاتی تعلیم کی اہمیت بیان کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح یونان سے میریانتھی سائکیوٹو نے روزمرہ زندگی میں پائیدار طریقوں کی ضرورت پر زور دیاجبکہ برازیل سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی ماہر میرنا ایکراس عابد موریس نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

فاطمہ گروپ میں ایکسیلینس اور کنٹریکٹنگ سپلائی چین کی سربراہ فوزیہ عابد نے کارپوریٹ دنیا میں تعلیم اور پائیدار ترقی کے درمیان تعلق پرسیر حاصل بات چیت کی۔ یونائیٹڈ پیپل گلوبل کی یوون اودھیمب نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی۔ ڈاکٹر سعدیہ نے کہا کہ اس تقریب میں ماہرماحولیات و تعلیم اور طلبائوطالبات کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے تعلیم اور ماحولیاتی آگاہی بارے تجربات کو شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا۔