
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں امیچور آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش
پیر 17 فروری 2025 20:30
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ممتاز غیر ملکی مہمان، سیاسی شخصیات، اسلام آباد کی کاروباری برادری کے افراد اور وزیراعظم یوتھ کلب کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران محمد راشد نے سدرہ بابر کے تعاون سے روڈن انکلیو میں فنکاروں کے لیے ایک فلاحی ٹرسٹ کے قیام کا اعلان بھی کیا جو فنکاروں کی ترقی اور نوجوان ٹیلنٹ کو وسائل فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ اقدام جلد شروع کیا جائے گا تاکہ فنکاروں کی مسلسل مدد ممکن بنائی جا سکے۔نمائش کی کیوریٹر اور بصری آرٹ کی ماہر سدرہ بابر نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل ایم ایوب جمالی اور ویژول آرٹس ڈویژن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نوجوان فنکاروں کو یہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آنے والے نوجوان فنکاروں کی بھرپور شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے پلیٹ فارمز کی اہمیت پر زور دیا جو تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کو پہچان دلانے میں مدد دیتے ہیں۔یہ نمائش بہت کامیاب ثابت ہوئی جس نے فنکارانہ مکالمے اور تعاون کے لیے ایک متحرک ماحول پیدا کیا۔ اس میں شاندار شرکت اور فنون کی حمایت میں بااثر رہنمائوں کے عزم نے پاکستان میں مستقبل کے فنکارانہ منصوبوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔یہ نمائش عام عوام کے لیے کھلی ہے اور آج 18 فروری تک جاری رہے گی۔ روزانہ کے اوقات: صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں۔ یہ نمائش جاری ہے اور کل منگل کو اس کا آخری دن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
-
فلم ’’ابیرگلال‘‘ میں ہانیہ عامر کے کردارکو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا
-
پریٹی زنٹا 7 سال بعد فلمی پردے پر واپس آ رہی ہیں
-
شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں
-
رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
-
معروف اداکارہ پروین بابی شادی شدہ تھیں، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا
-
شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘میں دیپیکا پڈوکون کی واپسی
-
اداکارہ علیزے شاہ کا مداحوں کیساتھ نئی مشکلات کا ذکر
-
اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.