سی این جی سیکٹر میں ریگولیٹری فریم ورک اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اوگرا میں سیمینارکا انعقاد

پیر 17 فروری 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے سی این جی سیکٹر میں ریگولیٹری فریم ورک اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔سیمینار میں سینئر حکومتی عہدیداران، ڈی جی گیس، چیف انجینئر ایچ ڈی آئی پی اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت چیئرمین اوگرا، مسرور خان نے کی جن کے ہمراہ ممبر آئل اینڈفنانس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں مسرور خان نے سی این جی سیکٹر میں حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ابتدئی مرحلے میں سی این جی سیکٹر کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا لیکن اب اس شعبہ میں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔دیگر مقررین میں ڈی جی گیس، ممبر(آئل) اوگرا، چیف انجینئر ایچ ڈی آئی پی اور سی این جی سیکٹر کے نمائندگان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ سی این جی اسٹیشنز اور سی این جی گاڑیوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔