مسلم لیگ فنکشنل کی مرتضی خان جتوئی کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی رویے اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنے کی مذمت

عوام کا مینڈیٹ چرانے والے سندھ کے حکمران انتقامی کاروائیوں میں اندھے ہوچکے ہیں اور ان میں سیاسی تمیز رہی ہے اور نہ ہی سندھ کی ثقافت،سردار عبدالرحیم

منگل 18 فروری 2025 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر سینئر سیاستدان غلام مرتضی خان جتوئی کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی رویے اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چرانے والے سندھ کے حکمران انتقامی کاروائیوں میں اندھے ہوچکے ہیں اور ان میں نہ سیاسی تمیز رہی ہے اور نہ ہی سندھ کی ثقافت یاد ہے، مرتضی خان جتوئی ایک سینئیر سیاسی رہنما ہیں جنکے خلاف دہشتگردی جیسے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرنا سندھ حکومت کے ظالمانہ اور انسانی حقوق کی پائمالی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہم سندھ حکومت اور سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ جی ڈی اے کے رہنماں اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر کرپٹ سندھ حکومت اور ان کے حواریوں کے خلاف پوری سندھ میں زبردست احتجاج مظاہرے کیے جائیں گے،