دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن (کل )منایا جائے گا

بدھ 19 فروری 2025 20:42

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن کل ( جمعرات ) 20فروری کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ سوشل جسٹس ڈے کو ہر سال اس مقصد کیساتھ منایا جاتا ہے کہ دنیا بھر کی تمام ریاستیں و حکومتیں اپنے شہریوں کیلئے مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے سماج سے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں اور اپنے تمام شہریوں کو روزگار کے بھرپور اور یکساں مواقع فراہم کریں۔

نومبر 2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کرتے ہوئے 20 فروری کو باقاعدہ طور پر اس دن کو منانے کا اعلان کیا تھا اور 2009 میں پہلی مرتبہ اِس کوبین الاقوامی سطح پر منایا گیا۔اس موقع پر مختلف ممالک سماجی انصاف سے متعلق تقاریب منعقد کرتے ہیں۔جن میں دنیا کے مختلف معاشروں میں انصاف کے تقاضوں کو اجاگر کرنے اور شہریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی جاتی ہے۔