سینیٹ میری ٹائم افیئرزکمیٹی کا پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی کی فروخت میں 60 ارب کا نقصان پہنچانے کا

بدھ 19 فروری 2025 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2025ء) سینیٹ میری ٹائم افیئرز کمیٹی نے پورٹ قاسم کی 500ایکڑ اراضی کی فروخت میں قومی خزانے کو 60ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر لیز منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے چیئرمین کمیٹی کہتے ہیں کہ زمینوں کی لیز میں قومی خزانے کا اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا مگر اب معاملات ڈنڈے کے زور پر ٹھیک کریں گے،کمیٹی نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ہونے والے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لی۔

بدھ کو چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری بحری امور سمیت چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری بحری امور نے کمیٹی کو بندرگاہوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں پورٹس کو ڈیجیٹل کرنے، روڈ اور ریلوے انفراسٹرکچر پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کابینہ نے تین سالہ پورٹس پلان کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گوادر میں نیا ایئرپورٹ بن چکا وہاں پر سیکیورٹی کو مزید بہتر کررہے ہیں اورگوادر میں فشنگ اور سیکیورٹی پر 1 ارب 20 کروڑ مالیت خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے انشورنس گارنٹی کا معاہدہ کررہے ہیںانہوں نے بتایا کہ ریلوے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا معاہدہ ہونے جا رہا ہے اور ایک سال میں فزیبلیٹی مکمل ہوجائے گی سیکرٹری وزارت نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے نئی کرینیں آرہی ہیں انہوں نے کہاکہ کے پی ٹی میں 17 سو پوسٹیں خالی تھیں مگر بھرتیاں نہیں کی جارہیں انہوں نے بتایاکہ پورٹ قاسم کا بھی 50 سالہ پرانا قانون چل رہا ہے جبکہ 25 سال میں نئی ڈویلپمنٹ آجاتی ہے رکن کمیٹی سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایک ڈرائیور کی تنخواہ ساڑھے تین لاکھ ہے سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم نے کبھی پورٹس کو کمرشل نہیں سمجھا ہے اورہم لوگوں کو ڈراتے رہے کہ دنیا گرم پانی سے ہم تک پہنچنا چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ یہ کسی ایک محکمے کا کام نہیں ریاست کا مزاج ہوتا ہے ہم نے خود کو مفلوج کرکے رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہم سڑکوں کے ٹوٹنے پر اعتراض کرتے ہیں اوورلوڈنگ سے سڑکیں اکھڑ جاتی ہیں الزام ٹھیکیدار پر آجاتا ہے انہوں نے کہاکہ یہ معلوم کرنا ہوگا کہ سڑکوں پر اوورلوڈنگ کیوں ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ اوورلوڈنگ کی رپورٹ سامنے آئی ہے انہوں نے کہاکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جنوری سے جون 2024 تک 2929 ٹکٹس چالان جاری ہوئے اوراس میں زیادہ تر چالان اوورلوڈنگ کے ہیں جو ہماری سڑکوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اس موقع پر سیکرٹری بحری امور نے کہاکہ یہ شفافیت ہے کہ ہمارے گیٹس پر چالان کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے 90 ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ اس سال 14 ارب زیادہ کمانے کا ٹارگٹ رکھا ہے انہوں نے کہاکہ اگر ڈیجیٹل سسٹم آگیا تو 100 ڈالر ایک دن میں ایک کنٹینر پر زیادہ کمائیں گے چیئرمین کمیٹی فیصل وائوڈا نے کہاکہ پورٹ قاسم پر500 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی انہوں نے کہاکہ 4 کروڑ روپے فی ایکڑ کی زمین 10 لاکھ فی ایکڑ میں الاٹ کردی گئی اوراس ڈیل میں 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا یاگیا انہوں نے کہاکہ 200 ایکڑ اراضی الگ سے فروخت کردی گئی چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ قومی خزانے کو 60 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا یہ ہم بچائیں گے انہوں نے سیکرٹری بحری امور کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اب کسی کو نیب کا ڈر نہیں نہ ہی اب کورٹس میں جائیں گے انہوں نے سیکرٹری بحری امور کو ہدایت کی کہ جن اراضی پر کیسز ہیں اس اراضی کی تفصیلات پیش کریں اورلوگوں کی نشاندہی کریں ہم حکم امتناع ختم کرائیں گے انہوں نے کہاکہ اایسی ہی الاٹمنٹ تحریک انصاف کے دور میں کی گئی کمیٹی نے تحریک انصاف کے دور کی الاٹمنٹ کی تفصیلات مانگ لیں اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایسٹرن زون میں بھی معاملات تاخیر کا شکار ہیںاور330 ملین ڈالر کو روپے میں رکھا گیا جس سے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا انہوں نے کہاکہ ااس معاملے کی وضاحت کریں اب ہم ڈنڈے سے معاملات کو ٹھیک کریں گے ااجلاس کے دوران چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی اراضی کی فروخت کے معاملے سے لاعلم نکلے اور کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ میں کراچی کا بزنس مین ہوں اور ڈیل کرنے والے مجھ تک رسائی کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ جلدی پورٹ دیدیں تاکہ ہم کارروائی کا آغاز کریں انہوں نے کہاکہ ا وزارت بحری امور کا لینڈ بینک بنادیں تاکہ کوئی مرضی نہ کرسکے اس موقع پر کمیٹی اراکین نے کہاکہ زمینوں کے معاملے پر ا ذمہ داران کا تعین ہونا چاہیئے جس پر سیکرٹری بحری امور نے کہاکہ کمیٹی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

۔۔۔اعجاز خان