پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ آرٹس /سائنس کے امتحانی نتائج کا اعلان

بدھ 19 فروری 2025 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس ، سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹوسپلیمنٹری 2024ء اور ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس (سماعت سے محروم ) سپلیمنٹری 2024ء امیدواروں کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جاسکتی ہیں۔