شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور میرس کے طلباء نے ماحولیاتی آگاہی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لئے صفائی ستھرائی کا آغازکردیا

جمعرات 20 فروری 2025 21:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ای) ،شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور میرس نے ماحولیاتی آگاہی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لئے طلباء نے صفائی ستھرائی کا آغاز کیا۔ یہ مہم آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم کے لغاری،فوکل پرسن ریاض حامد ، ڈاکٹر سمیہ سید ، اور ڈاکٹر حرا کی سربراہی میں شروع ہوئی۔

اس مہم میں فیکلٹی ممبروں سمیت بزنس اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے دستانے اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم کے لغاری نے صفائی ستھرائی اور استحکام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک صاف ستھرا ماحول صحت مند تعلیمی ماحول کے لئے بنیاد ہے۔ یہ اقدام صرف حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ طلباء اور عملے میں معاشرتی ذمہ داری کے احساس کو جنم دینے کے بارے میں بھی ہے۔

اس مہم نے شعور بیدار کیا جس سے طلباء کو ماحول دوست طریقوں کو اپنانے اور اس پر عمل کرنے ترغیب دی۔ شرکاء نے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کی خوبصورتی اور حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے لئے صفائی ستھرائی کے باقاعدہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :