
ویمن یونیورسٹی کو ملک کی اچھی یونیورسٹیز کے برابر لانا اولین ترجیح ہے،گورنر بلوچستان
تمام ڈومینز میں معیار کو بڑھانے ،طالبات کے اندراج کو دوبارہ 12ہزار تک پہنچانے کیلئے مضبوط اقدامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل
جمعرات 20 فروری 2025 20:35
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے گیارہویں اکیڈمک کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی، بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، تعلیمی ماہرین، والدین اور گریجویٹس کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی. گیارہویں اکیڈمک کانووکیشن میں فارغ التحصیل ہونے والی 472 طالبات میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور گریجویش کے سرٹیفیکیٹ جبکہ 34 نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو گولڈ میڈلز پہنائے گئی. سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے گیارہویں اکیڈمک کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے تمام فارغ التحصیل طالبات کو مبارکباد دی۔
آج کے بعد آپ اپنے تعلیمی سفر کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں جس آپ کو ان اقدار اور اصولوں کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا. تعلیم کا اصل جوہر صرف علم کے حصول میں ہی نہیں بلکہ کردار اور حکمت کی نشوونما میں بھی ہی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام فیکلٹی ممبران ٹیچنگ اسٹاف کی انتھک کوششوں اور غیر متزلزل عزم نے ہمارے گریجویٹس کے ذہنوں اور کرداروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فضیلت کے حصول کیلئے آپ کی لگن واقعی متاثر کن ہے اور میں اس ادارے کیلئے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں. گورنر مندوخیل نے فارغ التحصیل ہونے والی گریجویٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسے ادارے کی قابل فخر علامت ہیں جس نے بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مسلسل سرمایہ کاری کی ہے۔ ویمن یونیورسٹی نے ثابت کیا ہے کہ تعلیم میں سرمایہ کاری تعمیر و ترقی کی کنجی ہے۔ اپنے علم اور ہنر کی طاقت کو معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے استعمال کریں۔ گورنر بلوچستان نے اپنے خطاب کا اختتام عظیم شاعر مولانا جلال الدین رومی کے اس قول پر کیا کہ ''امید ابدی اور ایمان لامتناہی ہے۔'' آخر میں وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے گورنر بلوچستان کو سوینئر پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.