تعلیم میں سرمایہ کاری تعمیر و ترقی کی کنجی ہے ، گورنر بلوچستان کا کانووکیشن سے خطاب

جمعرات 20 فروری 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ تعلیم میں سرمایہ کاری تعمیر و ترقی کی کنجی ہے، ویمن یونیورسٹی کو ملک کی دیگر بہترین یونیورسٹیز کے برابر لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم تمام ڈومینز میں معیار کو بڑھانے کیلئے مضبوط اقدامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں،ہمارا وژن ایک جدید علم پر مبنی ایک جامع، تحقیقی اور محفوظ ادارہ بنانا ہے تاکہ دیگر صوبوں کی طالبات بھی ویمن یونیورسٹی میں تعلیم کی حوصلہ افزائی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے گیارہویں اکیڈمک کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی، بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، تعلیمی ماہرین ، والدین اور گریجویٹس کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ، گورنر نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی نے ثابت کیا ہے کہ تعلیم میں سرمایہ کاری تعمیر و ترقی کی کنجی ہے۔

(جاری ہے)

طالبات اپنے علم کی طاقت معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے استعمال کریں۔ آخر میں ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے گورنر بلوچستان کو سوینئر پیش کی۔