
قصور، کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں گرنے سے8 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے
حادثہ کیری ڈبے کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کاررائی کے بعد لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ، وین میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
فیصل علوی
جمعہ 21 فروری 2025
10:45

(جاری ہے)
ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع پا کر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری نالے سے نکالا جس میں سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ دو کو شدید زخمی خالت میں بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے ، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور ماں کے بیٹے کی جان لے لی،بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں واٹر ٹینکر کے پہیوں تلے کچل کر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل مکینوں نے پتھراﺅ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دئیے جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں لے لیا ۔پولیس حکام کے مطابق واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے آیا تھا اور ریورس کرتے ہوئے علاقے کا لڑکا پہیوں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 10 سالہ صائم کے نام سے کی گئی۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے ٹینکر اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں میٹھا پانی تو ناپید ہے اسی وجہ سے مکین فلٹر پلانٹ سے پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں۔، عباسی شہید ہسپتال میں متوفی کے تایا عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ متوفی صارم 3 بہنوں اور 2 بھائیوں میں سب سے بڑا اور چوتھی کلاس کا طالبعلم تھا۔متوفی صائم فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گیا تھا کہ اس جان لیوا خونی حادثے کا شکار ہوگیا ، متوفی کے والد ریسٹورنٹ میں ملازمت کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقے میں فیکٹریوں میں واٹر ٹینکر آتے رہتے ہیں اور بچوں کو روزانہ ہی خطرے سے خود کو بچانا پڑتا ہے۔ حادثے کا ذمہ دار ٹینکر بھی فیکٹری میں پانی سپلائی کرنے آیا تھا۔بعدازاں پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ نمبر 153/2025، بچے کے والد شیخ عبدالرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔اسی طرح کراچی کے علاقے ملیر انور بلوچ ہوٹل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت عامر اور زخمی کی ساجد کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا منہ توڑجواب، بھارتی فوج کا 6 مہار بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا
-
پاک بھارت کشیدگی؛ پاکستان آنے والی 30 غیرملکی پروازوں کے رخ موڑ دیئے گئے
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
-
پاکستان کی جوابی کارروائی پر شکست تسلیم، بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا
-
’جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں‘ پاکستان نے سکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا
-
پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
-
پاک بھارت کشیدگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگامی حالت نافذ کردی، آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
-
انڈیا پاکستان تناؤ: ملٹری آپریش پر یو این چیف کو گہری تشویش
-
بھارتی حملے کا جواب دے دیا، پاکستان کا دعویٰ
-
بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا، پاکستان نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا
-
بھارت کے بزدلانہ حملے میں پاکستان میں شہادتیں
-
مکار دشمن نے 5مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ، پاکستان بھرپور جواب دینے کا حق رکھتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.