
بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا، پاکستان نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا
پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں انڈیا کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے سمیت 2 جنگی جہاز بھی مار گرائے۔ سکیورٹی ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 7 مئی 2025
03:08

(جاری ہے)
پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز بھی مار گرائے ، پاکستان ایئرفورس کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے اپنی حدود سے پاکستان پر میزائل حملے کر دیے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ بہاولپور میں بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے۔ بھارت نے شرمناک اور بلااشتعال حملہ کیا ہے، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ بزدل دشمن بھارت کے ان حملوں کا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے بہاولپور، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، کوٹلی اور مریدکے میں حملے کیے گئے ہیں۔ جبکہ عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے تحت پاکستان نے بھارت کے 2 جہاز گرا دیے، بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جواب، پاکستان کے کسی جنگی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، بھارت کے حملے کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا تھا۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان کے اہم ائیرپورٹس بندکر دیے گئے ۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور ائیرپورٹ ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا، اسلام آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ائیرپورٹس کو بھی 48 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا، تمام پروازوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ جبکہ پاکستان پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے حوالے سے بھارت کی وزارت دفاع کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ بھارت کی وزارت دفاع نے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے کو "آپریشن سندور" کا نام دیتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان میں کل 9 مقامات پر حملہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.