Live Updates

پاک بھارت کشیدگی؛ پاکستان آنے والی 30 غیرملکی پروازوں کے رخ موڑ دیئے گئے

اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی پروازوں میں سے کئی واپس روانہ کردی گئیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 7 مئی 2025 07:47

پاک بھارت کشیدگی؛ پاکستان آنے والی 30 غیرملکی پروازوں کے رخ موڑ دیئے ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی 30 غیر ملکی پروازوں کے رخ موڑ دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی سے لاہور کی پرواز ای وائی 284، ریاض لاہور کی پرواز ایکس وائی 317، استنبول سے لاہور کی فلائیٹ ٹی کے 714 واپس کردی گئیں، جدہ سے لاہور ایس وی 738 کو کراچی، دبئی سے لاہور ای کے 622 کو واپس دبئی، دوحہ سے لاہور کی پرواز کیو آر 620 کو واپس دوحہ موڑ دیا گیا، جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 842 کو کراچی، ریاض سے اسلام آباد کی پرواز ایف ایل 781 کو شارجہ کی جانب موڑ دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نجف سے اسلام آباد آنے والی پرواز ائی اے 433 کو واپس موڑ دیا گیا، ترکش ایئر کی پرواز ٹی کے 710 کو اسلام آباد کے راستے سے استنبول واپس بھیج دیا گیا، کویت ایئر لائن کی پرواز کے یو 205 کو اسلام آباد کے راستے سے واپس کیا گیا، بحرین سے اسلام آباد کی پرواز ایف ایل 765 کو شارجہ میں اتار لیا گیا، ریاض سے اسلام آباد کی پرواز ایکس وائی 315 کا رخ واپس ریاض کی جانب موڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ابوظہبی سے اسلام اباد آنے والی پرواز ای وائی 302 کو واپس اتار لیا گیا، دمام سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 240 کو کراچی میں اتارا گیا ہے، دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز کیو آر 632 کو واپس قطر بھیج دیا گیا، جدہ سے اسلام اباد کی پرواز ایس وی 726 کو کراچی میں اتار لیا گیا، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز ای کے 618 کو پاکستانی حدود سے دبئی بھیج دیا گیا، دوحہ سے سیالکوٹ کی پرواز کیو آر 630 کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ شارجہ، سیالکوٹ کی پرواز جی 5952 کا رخ واپس موڑ دیا گیا، دوحہ سے کراچی کی پرواز کیو آر 604، استنبول سے کراچی کی پرواز پی سی 130 بھی واپس روانہ کی گئی، شارجہ سے کراچی کی پرواز جی 9548، ابوظہی کراچی کی پرواز ای وائی 296 بھی کو واپس موڑ دیا گیا، دوحہ سے ملتان کے لیے روانہ پرواز کیو آر 616 کو واپس بلا لیا گیا، دبئی سے ملتان کے لیے روانہ ایف زیڈ 339 بھی واپس موڑ دی گئی، شارجہ سے فیصل آباد جی 9562، دبئی سے فیصل آباد کی فلائیٹ ایف زیڈ 355 کو واپس شارجہ اور دبئی اتار لیا گیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات