Live Updates

پاکستان کا منہ توڑجواب، بھارتی فوج کا 6 مہار بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا

بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے؛ سکیورٹی ذرائع

Sajid Ali ساجد علی بدھ 7 مئی 2025 08:15

پاکستان کا منہ توڑجواب، بھارتی فوج کا 6 مہار بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن فوج کا 6 مہار بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے اپنی جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا 6 مہار بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے، بھارتی فوج کا یہ 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے، اس کے علاوہ بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب جاری ہے، جس میں پاکستان نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا، بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن اور 15 کور کے زیر کمان ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بھارت نے 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی جس میں 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کردیا، پاکستانی افواج زمینی اور فضائی طور پر دشمن کو بھرپور نقصان پہنچا رہی ہیں ایک جہاز بھا ٹنڈا میں اور ایک اکھنور میں گرا، ایک اور جہاز اونتی پورا کے قریب تباہ ہوا، پاکستان نے برنالہ سیکٹرمیں بھارتی فوج کا ایک ڈرون بھی مار گرایا، بعد ازاں مزید دو طیارے بھی مار گرائے، یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کرکے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے، ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU30 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی بھاگتے بھارتی فوجیوں پر آرٹلری کی فائرنگ، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، اس دوران پانڈو سکیٹر میں بھارت کی پوسٹ تباہ کردی گئی، موثرجوابی کارروائی میں پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ جنگل 1 کو تباہ کیا گیا، چیک پوسٹ پرتباہی کےبعد شدید دھواں اٹھ رہا ہے، بھارتی بربریت کا منہ توڑجواب دیا جارہا ہے، پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے سفید جھندا لہرا دیا، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرایا گیا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات