
پاک بھارت کشیدگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگامی حالت نافذ کردی، آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے، پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 7 مئی 2025
03:54

(جاری ہے)
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ بہاولپور میں بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے۔ بھارت نے شرمناک اور بلااشتعال حملہ کیا ہے، میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ بزدل دشمن بھارت کے ان حملوں کا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے بہاولپور، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، کوٹلی اور مریدکے میں حملے کیے گئے ہیں۔ جبکہ عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے تحت میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے جولی پوسٹ اور بڈوری سیکٹر میں 50بھارتی فوجی چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ اٹھے، اسی طرح پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40بھارتی فوجی چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پاک فوج کی آرٹلری نے دم دبا کر بھاگتے ہوئے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی،پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ اسی طرح پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے ہاتھوں بھارت کو ایک اور ذلت آمیز شکست کا سامنا، پاکستان نے برنالہ سیکتر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔ اسی طرح برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا جنگی طیارہ رافیل مار گرایا، پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے سمیت 2 جنگی جہاز بھی مار گرائے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں انڈیا کا بریگیڈہیڈکوارٹرز تباہ کردیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ازلی دشمن بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں انڈیا کا بریگیڈہیڈکوارٹرز تباہ کردیاہے۔پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز بھی مار گرائے ، پاکستان ایئرفورس کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
بھارتی پراکیسز کے گرد گھیراتنگ ہوا تو بھارتی فوج خود میدان میں اتر آئی
-
پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں
-
معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا
-
بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی اب اس کو خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا
-
غزہ: بے گھروں کے ٹھکانے پر دوہرے اسرائیلی حملے کو خوفناک تفصیلات
-
فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار کی بھارت کے زیراستعمال رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت
-
بھارتی فضائی حملوں کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
آپ کیوں ضرورت سے زیادہ دفاعی ہو گئے ہیں؟
-
بھارت نے بزدلانہ، گھٹیا کارروائی کرکے مساجد کو نشانہ بنایا، اسے سبق سکھانا ناگزیر ہے
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل قومی یکجہتی کو تقویت دے گا یا اسے کمزور کرے گا؟
-
غزہ پٹی کی ناکہ بندی فوراﹰ ختم کی جائے، یورپی یونین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.