زرعی یونیورسٹی پشاور کا124 واں سنڈیکیٹ اجلاس

جمعہ 21 فروری 2025 13:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کا 124 واں سنڈیکیٹ اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا ۔ وائس چانسلر نے تمام سنڈیکیٹ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے سنڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اس موقع پر سنڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) مس ارشاد قیصر، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا عفت عنبرین، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا ریاض محمد، ڈپٹی سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا عنایت اللہ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا کامران خٹک، ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ 123 ویں سنڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں زرعی یونیورسٹی پشاور کے آمیر محمد خان سب کیمپس مردان کی اراضی زیر بحث لائی گئی۔ اس کے علاوہ بی ایس کلائمٹ چینج سائنسز کی 4 سالہ ڈگری شروع کرنے اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے تین پالیسیوں کو اختیار کرنے کی منظوری دے دی۔ مالی استحکام پیدا کرنے کے لئے یونیورسٹی تگ و دو کررہی ہیں جیسے فورم نے بہت سراہا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے تمام ممبران کا کامیاب سنڈیکیٹ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ معیاری تعلیم و تحقیق اور دوسرے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے۔