خواجہ سلمان رفیق کی بہاول پورمیں گلوکار اورنگزیب سے ملاقات

جمعہ 21 فروری 2025 22:23

خواجہ سلمان رفیق کی بہاول پورمیں گلوکار اورنگزیب سے ملاقات
اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بہاول پورمیں گلوکار اورنگزیب سے ملاقات کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے گلوکار اورنگزیب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر تمثیل عباس اور جمخانہ کے عہدیداران، منیب ملک، بہلول لودھی اور عامر بلوچ موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گلوکار اورنگزیب کے بازو کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاول پور دورہ کے دوران گلوکار اورنگزیب کی گائیکی کو سراہا تھا اور فوری طور پر بازو کی سرجری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گلوکاراورنگزیب کا پیدائشی طورپر ایک بازو نہیں تھا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گلوکار اورنگزیب کو مئیو ہسپتال لاہور بھجوا کر بائیونک ٹیکنالوجی کے ذریعے مصنوعی بازو لگوایا گیا ہے۔ گلوکار اورنگزیب کو ٹانگ کے علاج کیلئے بھی اسی ہفتے میں لاہور بلوایاگیاہے۔