
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی زیر صدارت اہم اجلاس ، وزارت منصوبہ بندی کو جدید اور مثالی ادارہ بنانے کا عزم
ہفتہ 22 فروری 2025 11:52

(جاری ہے)
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ سازی ہو۔
انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو ڈاکٹر محبوب الحق اور سرتاج عزیز جیسے اعلیٰ معیار کے ٹیکنکل شعبوں کے چیف درکار ہیں جو قومی پالیسی سازی میں اپنے اپنے شعبوں کو فکری قیادت فراہم کر سکیں۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وزارت کے اندر افسران کی پروموشن خالصتاً کارکردگی اور تعلیم کی بنیاد پر کی جائے۔ مزید برآں تمام سیکشن چیفس کی کارکردگی اور اہلیت کی پڑتال کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے اور جو چیف مطلوبہ معیار پہ نہ اترتے ہوں ان کو متبادل عہدوں پہ بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن میں ملک اور بیرون ملک سے بہترین ٹیلنٹ اکٹھا کیا جائیگا چونکہ پلاننگ کمیشن نے ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی سٹوڈنٹس کو موسم گرما کی تعطیلات میں انٹرن شپ پروگرام فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے وزارت میں ڈیجیٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے تکنیکی شعبوں، آئی ٹی ونگ اور پروجیکٹس ونگ کو ایک مربوط’’ٹیکنیکل پلانر گروپ‘‘کے تحت ضم کرنے کی تجویز زیر غور آئی، جس کا مقصد وزارت کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ اس گروپ کے تحت گریڈ 17 کی تمام بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اوپن کمپیٹیشن پر کی جائیں گی تاکہ شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔افسران کی ترقی اور تبادلوں کے لیے ہوریزونٹل اور ورٹیکل موومنٹ کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا گیا تاکہ استعدادِ کار میں اضافہ ہو اور افسران کو مزید مواقع میسر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی، پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں دو ماہ کا انڈکشن کورس متعارف کرانے کی بھی تجویز پیش کی گئی، جس کے بعد فائنل پاسنگ آؤٹ ایگزام لیا جائے گا، تاکہ افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کو جانچا جا سکے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے واقعی اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے، تو ہمیں اپنی کارکردگی اور رفتار میں 200 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سستی، کاہلی، نا اہلی اور کرپشن کے لئے زیرو برداشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، استعداد کار میں اضافے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، عالمی معیارات سے ہم آہنگی، اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی پر توجہ مرکوز کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کو ایک جدید اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل تنظیم کے طور پر اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ترقی کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں، ضرورت صرف انتھک محنت اور درست سمت میں کام کرنے کی ہے۔اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزارت منصوبہ بندی کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے تاکہ یہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزارت کو جدید طرزِ عمل اپنانا ہوگا۔ تمام افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ کارکردگی، محنت اور شفافیت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان کا مستقبل مزید روشن اور مستحکم بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.