اپنے ماحول کو بچانے ،بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرناہم سب کا فرض ہے ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان

ہفتہ 22 فروری 2025 18:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء) یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے یونیورسٹی کے بوٹینیکل گارڈن میں درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا کہ درخت ہماری فلاح کے لیے نہایت اہم ہیں اور ماحول کی بہتری میں ان کا کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے ماحول کو بچانے اور بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

شجرکاری نہ صرف فضائی آلودگی کو کم کرتی ہے بلکہ اس سے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ درخت انسانوں کے لیے زندگی کی ضرورت ہیں، اور ہمیں انہیں اپنے ماحول کا حصہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے یہ شجرکاری پروگرام پورے سال جاری رہے گا اور یونیورسٹی کی مختلف شعبوں کی جانب سے اس میں مختلف درخت لگائے جائیں گے تاکہ ماحول کی بہتری کی کوششوں کو تسلسل فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :