میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات کے پیش نظر ضلع بکھر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 22 فروری 2025 23:08

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات کے پیشِ نظر ضلع بھکر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کردیا۔ حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ امتحانی مراکز کے اردگرد سو گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،امتحانی مراکز میں امیدوار اور ڈیوٹی پر مامور عملہ کو صرف متعلقہ ضروری دستاویزات کے ساتھ سنٹرز میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضلع بھر میں امتحانات کے لیے مختص ایریا میں ہر طرح کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی امتحانی امیدوار اور ڈیوٹی پر مامور عملہ یا کسی بھی فرد کو امتحانی اوقات کار میں کتابیں ،گائیڈز،حل شدہ پیرز،متعلقہ مواد ڈیجیٹل ڈائری ،موبائل فون سیٹ اور اسلحہ ساتھ لے کر جانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی پر حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ مذکورہ حکمنامے کا اطلاق 4 مارچ سے شروع ہوگا۔\378