وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کی زیرِ صدارت تعزیتی اجلاس کا انعقاد

پیر 24 فروری 2025 17:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وائس چانسلر آفس یونیورسٹی آف سرگودھا میں پروفیسر ڈاکٹرقیصرعباس کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وطنِ عزیز کے معروف صحافی، ادیب، دانشور اور استاد فرخ سہیل گوئندی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصرعباس نے کہا کہ فرخ سہیل گوئندی کی والدہ ایک بہت نیک سیرت اوربہادر خاتون تھیں جنہوں نے تمام عمر علمی و سیاسی جدوجہد کی اور اُنہوں نے استحکامِ پاکستان اور ترقی کے لئے جو خدمات سرانجام دیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا نیز وہ فرخ سہیل گوئندی کی والدہ کے ساتھ اُن کی اُستاد بھی تھیں جس کے باعث سرگودھا کے سپوت اور معروف صحافی کا نام پاکستان اورپوری دنیا میں معروف ہے۔

وائس چانسلر نے مزیدکہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کےدرجات بلند کرتے ہوئے اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔