کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

پریکٹیکل برائے 2025 کا آغاز 10 مارچ سے جبکہ تھیوری امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا

منگل 25 فروری 2025 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)سندھ میں میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل)برائے 2025 کا آغاز 10 مارچ سے جبکہ نظری (تھیوری)امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت)کے سالانہ نظری امتحانات برائے 2025 کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا جبکہ عملی امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :