اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات،اطہر اسماعیل نئے صدر منتخب

منگل 25 فروری 2025 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات۔دو سال کے لیے نئی ایگزیکٹو کمیٹی منتخب،صدر کی نشست پر اطہر اسماعیل 1872ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے،جبکہ میاں سہیل انور جوئیہ سینئر نائب صدر،خالد رانجھا نائب صدر (مرد)،ہنزا جمیل نائب صدر (خواتین)،شہاب بشارت بھٹہ سیکرٹری جنرل ،عمار سلیم فنانس سیکرٹری،عبدالرحمن بابر اورردا نور جوائنٹ سیکرٹیرز کی نشست پرمنتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر ڈاکٹر ابرار الہٰی ملک،محمد نوید افضل،شیخ محمد اصغر،نوید احمد اسلم وڑائچ،طلحہ سیف،فیصل رضا خان اور محمد رضوان کامیاب ہوئے۔انتخابات میں اولڈ راوئینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نتائج کا اعلان الیکشن کمیٹی نے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے نئی منتخب ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔وائس چانسلرکاکہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی ایگزیکٹوکمیٹی اساتذہ و انتظامیہ کے شانہ بشانہ یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔