
پیسہ بہت ہے ،انصاف کیلئے آخری حد تک جاﺅں گی، وجہیہ عامر
مصطفی عامر کی والدہ نے دیت کی پیشکش کو مسترد کر دیا، کسی صورت میں مالی معاہدہ قبول نہیںکرونگی، میں چاہتی ہوں کہ کیس قانونی طور پر مکمل ہو اورمجرم کو سزا ہو، مقتول کی والدہ کی گفتگو
فیصل علوی
بدھ 26 فروری 2025
12:21

(جاری ہے)
میں نے کہا میں نہیں جانتی ارمغان کے پاس کتنا پیسہ ہے۔
، اس سے کہیں میرے بیٹے کا بتا دیں میں ساری ایف آئی آرز واپس لے لو گی۔میرے بیٹے کو نفرت اور حسد کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، لیکن میں انصاف کے لیے آخری دم تک لڑوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ قاتل سامنے آگیا ہے۔ تحقیقات سے مطمئن ہوں۔ اللہ کرے گااس کوسزا ہوگی۔شواہد ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں اور قاتل بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا مصطفی بی بی اے کا طالب علم تھا اور گریجویشن مکمل کرنے سے صرف تین ماہ دور تھا۔ اسے کاروں کا بے حد شوق تھا۔ میں خوش ہو میرے بیٹے کے ذریعے ایک بڑا جرم بے نقاب ہو رہا ہے۔مصطفیٰ عامر کا ڈرگ سے کچھ لینا دینا نہیں اس کیس میں اسے پھنسایا گیا تھا۔گفتگو کے دوران مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب تک ڈی این اے کی رپورٹ نہیں آئی تھی تو میں دعا کر رہی تھی کہ مصطفی نہ ہو لیکن اب پولیس والے کہہ رہے ہیں کہ اسی کی لاش ہے تو میری پاس یقین کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ چشم دید گواہ ہونا اور مصطفی کو فون ملنا پھر اس کا خود اعتراف جرم کرنا۔لڑکی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکی کی مصطفی سے لڑائی ہوگئی تھی وہ ارمغان سے رابطے میں تھی اور اس کو پتہ بھی تھا کہ ارمغان نے مصطفی کے ساتھ کچھ کردیا ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ لڑکی سے پوچھیں سوال جواب کریں لیکن وہ لڑکی چلی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارمغان اور مصطفیٰ کے درمیان رقابت تھی جس میں کار ریسنگ اور دوستوں کے حلقے جیسے عوامل شامل تھے۔مصطفی کی مقبولیت اور رویہ ارمغان کو ناگوار گزرتا تھا اور یہی دشمنی وقت کے ساتھ شدت اختیار کر گئی۔ ارمغان پر شک لڑکوں اور لڑکیوں کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اور ارمغان کے روئیے اور رویوں کی بنا پر ان کا نام لیا گیا تھا۔مقتول کی والدہ وجیہہ عامر کایہ بھی کہنا تھا کہ 25 جنوری کو علی الصبح 4 بجے امریکا سے تاوان کی کالز آنا شروع ہوئیں جس میں 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ مصطفی کو قتل کر دیا گیا تھا اور وہ اسے زندہ تلاش کر رہے تھے۔ تاوان کی کالز کیس کو بھٹکانے کی کوشش تھیں۔ 27 جنوری کو دوبارہ تاوان کی کال آئی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات تیز کیں، اور چند دنوں کے اندر ارمغان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
-
ترکی میں یوکرین امن مذاکرات سے کسی اہم پیش رفت کا امکان نہیں
-
بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت
-
عرب ممالک میں 64 فیصد افراد بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتے
-
غزہ: انخلا کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
لیبیا: متحارب فریقوں سے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا
-
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی طرف بڑا واضح ہے کہ سیز فائر قائم رہے گا
-
عالمی ادارہ صحت کی کوششوں سے مزید 1.4 ارب لوگوں کی صحت بہتر، رپورٹ
-
روہنگیاؤں کو کھلے سمندروں میں چھوڑنے پر انڈیا سے معلومات طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.