ٹک ٹاک لائیو کا تنازع شدت اختیار کر گیا

یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 26 فروری 2025 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2025ء) سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف کے ساتھ گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ اور سات دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ عمر فیاض کے گھر پہنچے۔

ایف آئی آر کے مطابق مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کرتے ہوئے دھمکیاں دیں اور کہا کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ملزمان نے عمر فیاض کی عزت کو مجروح کیا اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی بات کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا عمل جاری ہے۔