نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیدر لینڈ کی سفیر کی ملاقات

جمعرات 27 فروری 2025 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیدر لینڈ کی سفیرہنی ڈر وریز نےکوئٹہ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعرات کو نیشنل پارٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے بلوچستان میں تعلیم اور صحت سے متعلق بنیادی مسائل سے آگاہ کیا اور بلوچستان میں زراعت کو درپیش مسائل اور زیر زمین پانی کی کمی سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اس موقع پر سفیر کی توجہ یورپ میں بلوچستان کے طالب علموں کو سکالرشپ کی طرف مبذول کروائی۔کہ بلوچستان کے طالب علموں میں ٹیلنٹ بہت ہے مگر ان کو معاشی مسائل کی وجہ سے مواقع میسر نہیں اس لئے بلوچستان کے طالب علموں کو یورپ کے یونیورسٹیوں میں سکالرشپ دی جائے۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے بلوچستان کی تہذیب اور ثقافت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں نیشنل پارٹی کے رہنما یارجان بادینی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الملک بلوچ نے نیدر لینڈ کے سفیر کو میر گل خان نصیر سے متعلق کتاب پیش کی ۔