سرکل قصور میںبجلی چوری کے خلاف آپریشن ،سات افراد گرفتار

جمعہ 28 فروری 2025 14:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)بجلی چوری کے خلاف آپریشن ایس ای لیسکو سرکل قصور اصغر سکھیرا اور ایکسین لیسکو سٹی ڈویژن معراج خالد کی خصوصی ہدایت پر بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ایس ڈی او لیسکو سول ایریا راشد اعوان، ڈویژنل سرویلنس ٹیم نے پاکستان رینجرز، ایلیٹ فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس میں سلیم ٹاون، علی پارک ،بھٹہ گوریان والا ،بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن محکمہ واپڈا کیلاکھوں روپے بقایا جات کی مد میں 04 میٹر ور کیبلز اتار لی گئی ان سے 130000/روپے ریکوری موقع پر وصول کی۔بجلی چوری میں ملوث 07 افراد کی ڈائریکٹ سپلائی کو کاٹ کر موقع پہ گرفتار کر کے تھانہ صدر پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایکسین سٹی نے کہا کہ بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف اپریشن مزید تیزرفتاری سے ہو گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لہا جائے گا