ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی سکالر بخت ناز نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

جمعہ 28 فروری 2025 23:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی سکالر بخت ناز نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔انہوں نے پبلک ڈیفنس میں اپنے ریسرچ تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔سکالر بخت ناز نے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب افضل کی زیر نگرانی اور یونیورسٹی آف سوات کے پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد کی معاون نگرانی اپنی تحقیقی سرگرمیاں مکمل کیں جبکہ تھیسز کی جانچ پڑتال ہانگ کانگ اور ترکی کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی۔

(جاری ہے)

سکالر کے بیرونی ممتحین میں کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر فرید اللہ اور پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کے پروفیسر اظہر محمود شامل تھے۔پی ایچ ڈی مکمل کرنے والی سکالر بخت ناز نے پبلک ڈیفنس میں شرکا کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور ریسرچ کے دوران اس میٹھے پتوں والے پودے کی انڈسٹری کی سطح پر پیداوار کو بڑھانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف سائنسی شعبوں کے سربراہان،پروفیسرز،فیکلٹی ممبران متعلقہ انتظامی افسران اور دیگر سکالرز بھی موجود تھے۔