کرم حملوں میں ملوث 14 دہشتگردوں کے نام و تصاویر جاری، سروں کی قیمت بھی مقرر

ہفتہ 1 مارچ 2025 17:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کردیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کرم میں 200 سے زیادہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں 30 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک مقرر کردیں۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشتگردی نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گرد غیرملکی آقاؤں کی ایماء پر کرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ جبکہ بچوں اور خواتین کے قتل میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں کیبارے میں اطلاع دینے والوں کو انعام دیا جائے گا۔