عزیر بھٹی شہید ہسپتال گجرات فائرنگ کیس میں پی ایم اے ضلع گجرات اور پی ایم اے سٹی گجرات میں راضی نامہ کی راہ ہموار آئندہ چند روز میں راضی نامہ متوقع

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 1 مارچ 2025 16:53

گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ 2025ء ) عزیر بھٹی شہید ہسپتال گجرات فائرنگ کیس میں پی ایم اے ضلع گجرات اور پی ایم اے سٹی گجرات میں راضی نامہ کی راہ ہموار آئندہ چند روز میں راضی نامہ متوقع، سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن راجہ شاہد ضمیر نے گزشتہ روز عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں ڈاکٹر سید اسامہ طلعت گروپ اور ڈاکٹر سعود افضل گروپ کے درمیان عزیر بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں الیکشن پوسٹر پھاڑنے کے تنازعے پر 2021 میں ہونے والی لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکٹر خضر حیات کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں اخراج رپورٹ پر بحث کےلئے سماعت کی تو دونوں فریقین کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فریقین میں راضی نامہ ہورہا ہے تکمیل راضی نامہ کےلیے مزید مہلت دی جائے جج نے مشترکہ درخواست پر کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی،لڑائی کے دوران ڈاکٹر سید اسامہ طلعت گروپ کے ڈاکٹر خضر حیات زخمی ہوا جسکا میڈیکل سول ہسپتال جلالپورجٹاں سے جاری ہوا جسکو ڈاکٹر سعود افضل گروپ نے چیلنج کیا بعد ازاں تھانہ اینٹی کرپشن گجرات میں ڈاکٹر جیند ملک کی مدعیت میں مبینہ طور پر جعلی میڈیکل پیش کرنے کے الزام میں ڈاکٹر خضر حیات وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر 21/19 درج ہے جسکو بعد ازاں دوران تفتیش اینٹی کرپشن پولیس نے خارج کردیا اس اخراج رپورٹ پر بحث کےلئے عرصہ دراز سے کیس سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن کی عدالت میں زیر سماعت ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعود افضل گروپ کی جانب سے راضی نامہ کے لیے شرط رکھی گی ہے کہ پی ایم اے سٹی گجرات اپنی باڈی کو ختم کرئے جس پر ڈاکٹر سید اسامہ طلعت گروپ راضی ہے اس باڈی کو ختم کرنے کی بابت ڈاکٹر سکندر جاوید ملک کی جانب سے پریس ریلیز بھی واٹس اپ گروپس میں جاری کی گی جبکہ ڈاکٹر سعود افضل گروپ اس بات پر بضد ہے کہ پی ایم اے سٹی گجرات باڈی کو ختم کرنے کا میسج ڈاکٹر سید اسامہ طلعت خود واٹس اپ گروپس میں شئیر کرئے اس حوالے سے مزید راضی نامہ کی کوششیں جاری ہیں جبکہ فائرنگ کیس کا مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سول لائن ثاقب رسول تارڑ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔