نارنگ منڈی و گردونواح میں ژالہ باری ،طوفان بادوباراں سے ہزاروں ایکٹر رقبہ پر پھیلی فصلیں تباہ

ہفتہ 1 مارچ 2025 20:46

نارنگ منڈی و گردونواح میں ژالہ باری ،طوفان بادوباراں سے ہزاروں ایکٹر ..
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)نارنگ منڈی و گردونواح میں ژالہ باری اور طوفان بادوباراں سے ہزاروں ایکٹر رقبہ پر پھیلی گندم کی فصل سمیت دیگر اجناس کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ،زمیندار کاشتکار اور کسان اپنی فصلوں کا حشر دیکھ کر خون کے آنسو بہاتے رہے ،ژالہ باری سے حد نگاہ تک زمین سفید ہو گئی اور فصلیں زمین بوس ہو گئیں۔

مقامی زمیندار میاں شاہد محمود ،رائس ڈیلرز اور مبشر احمد آف کرتو نے میڈیا کو بتایا کہ ژالہ باری سے کالاخطائی روڑ کے سینکڑوں دیہات مریدکے روڈ پر تاج پور ڈالہ واہگہ کرتو آہدیاں کوٹلی سیہول ہر دوسیہول مسلم کالاخطائی سدھانوالی جنڈیالہ کلساں سمیت بے شمار دیہات میں کروڑوں کی فصل مکمل تباہ ہو گئی اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت علاقہ کو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں کاشتکاروں اور کسانوں کو ریلیف دے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں نے فصلوں پر بھاری اخراجات اٹھائے اس سال فصل بھی اچھی ہوئی تھی اور کسانوں نے سکھ کا سانس لیا تھا لیکن ژالہ باری نے سب کچھ ملیا میٹ کر دیا حکومت آفت زدہ قرار دیکر آبیانہ اور مالیہ کی معافی کے احکامات جاری کرے کسانوں کی مالی امداد کرے تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں متاترین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے فوری داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔