دارالعلوم حقانیہ دھماکہ کے شہداء کی نمازہ ادا کر دی گئی

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)دارالعلوم حقانیہ دھماکہ کے شہداء کی نمازہ ادا کر دی گئی۔ جنازہ میں سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق،افغان کونسل جنرل اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔گزشتہ روز دارلعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء سمیت مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ مولانا حامد الحق شہید کے فرزند مولانا عبد الحق ثانی نے پڑھائی جس میں سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق،افغان کونسل جنرل اور دیگر سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد علماء کرام، مشائخ، علاقہ معززین اور شہری بھی شریک رہے۔ جنازہ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ جنازہ گاہ میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے اورجامہ تلاشی کے بعد لوگوں کواندرجانے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :