پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام سپورٹس ڈے کا انعقاد

ہفتہ 1 مارچ 2025 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام طلبا،اساتذہ اور ملازمین میں جسمانی فٹنس، ٹیم ورک اور سپورٹس مین شپ کو فروغ دینے کے لیے ایک سپورٹس ڈے کا انعقاد کیاگیا جس میں شرکا کے درمیان لڈو، شطرنج، ریس و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی پروفیسرڈاکٹر صائمہ داد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں جاری کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکا اپنی صلاحیتوں اور قابلیت مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا دن ہماری یونیورسٹی کی ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے جس سے ہمارے طلبا، فیکلٹی ممبران اور لازمین کو ایک ساتھ مثبت سرگرمی میں شرکت کرنے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنٹر اپنے طلبا،اساتذہ اور ملازمین کے درمیان جسمانی فٹنس،اسپورٹس مین شپ اور ٹیم ورک کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر تحریم ارشد نے صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقاعدہ ورزش اور کھیل تنا کو کم کرنے، دماغی صحت کو بہتر بنانے اور ٹیم ورک کے احساس کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں کامیابی حاصل کرنے والے شرکا کو سرٹیفیکیٹس اور میڈلز سے نوازا گیا۔