دبئی میں ٹریفک حادثہ، ڈرائیور ہلاک

ٹریفک پولیس کی ٹیم حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں

اتوار 2 مارچ 2025 15:10

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے علاقے جبل علی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ٹرالر کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دبئی پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جبل علی کے علاقے میں پیس آنے والے حادثے میں ایک ٹرالر میں آگ لگ گئی اور وہ اپنی لین سے ہٹ کر ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں آگ لگنے والے ٹرالر کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوا جس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ٹریفک پولیس کی ٹیم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔