گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کر دی

اتوار 2 مارچ 2025 18:20

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سماجی کارکن علی شیخانی اور ظفر عباس نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ کا چیک جے ڈی سی کو عطیہ کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں، عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں گورنر ہائوس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر کا اہتمام کریں گے۔علی شیخانی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں عوام کے ساتھ افطار ڈنر عوامی گورنر ہی کرسکتا ہے۔ جے ڈی سی کے ظفر عباس نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات انتہائی متاثر کن ہیں۔